فیصل آباد، پولیس تاجرزاہد رئوف کمبوہ سے ہو نے والی 20لاکھ روپے کی ڈکیتی سمیت دیگرسنگین وارداتوں کاسراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی

بدھ 22 مئی 2019 23:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) پولیس دن دیہاڑے بھرے بازارمیں تاجرزاہد رئوف کمبوہ سے ہو نے والی 20لاکھ روپے کی ڈکیتی سمیت دیگرسنگین وارداتوں کاسراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔سائلین ڈی ایس پی آفس اور تھانوں کے چکر لگا کرتھک گئے ۔تفصیلات کے مطابق شہر اور آبادیوں میں دن اور رات کے اوقات میں موٹر سائیکل چوری وڈکیتی کی وارداتوں پر جدیدٹیکنالوجی ہونے کے باوجود کسی واردات کا بھی سراغ نہ لگا سکی ہے اور ناہی دیہات میں لاکھوں روپے مالیت کے چوری ودکیتی کی نذرہونے والے مال مویشیوں کا کوئی سراغ لگایا جاسکا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی نے اپنے آپ کو اعلی حکام کے سامنے فعال ثابت کر نے کیلئے اپنے آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں موٹر سائیکل رکشائوں کے چھیننے کی وارداتوں میں ملوث دو مختلف 3/3رکنی گینگ کو میڈیا کے سامنے فخریہ انداز میں پیش کیا۔ صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں ڈی ایس پی گوجرہ نے کہا کہ مذکورہ ملزمان کی گرفتاری میں جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی گئی تھی ۔شہر یوں نے اس تعجب کا اظہار کیا ہے۔کہ پولیس دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کا جدید ٹیکنالوجی کی مددسے سراغ کیوں نہیں لگا سکی ۔جوکہ پولیس کے حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں