فیصل آباد،پولیس نے قتل، اغواء کے مقدمات میں ملوث 3 اشتہاری گرفتار کرلیا

ہفتہ 25 مئی 2019 21:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) پولیس نے قتل، اغواء کے مقدمات میں ملوث 3 اشتہاری گرفتار کرلیا، آن لائن کے مطابق ایس پی مدینہ ٹائون طاہر مقصود چھینہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آئی ٹی ونگ کے انچارج زاہد علی کی مدد سے انسپکٹر محمد رفیق اور ایس ایچ او منصور آباد محمد شعیب نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 2010ء میں ایک لڑکی کو اغواء کرکے اس کے لواحقین سے 20 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے والے کمالیہ کے رہائشی اشتہاری شیراز کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 2 سال سے قتل کیس میں اشتہاری دو بھائیوں چک نمبر 203ر۔ب کے امجد اور وقاص کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ مدینہ ٹائون ڈویژن کے 8 تھانوں کی حدود 3969 اشتہاری مجرمان ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرگودھا روڈ رانا عطاء الرحمان اور ایس ایچ او منصور آباد شیخ شعیب بھی موجود تھے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران ایس پی مدینہ ٹائون طاہر مقصود چھینہ نے مزید کہا کہ وہ جرائم کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں اور عوام کی جان و مال کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں