فیصل آباد،ٹریفک حادثہ میں زخمی 80 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی

ہفتہ 25 مئی 2019 21:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) ٹریفک حادثہ میں زخمی 80 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ سکول کی بچیوں کو لیکر جانے والے موٹر سائیکل رکشہ کو ویگن کی ٹکر، ڈرائیور سمیت 8 افراد ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق 145 گ ب کی رہائشی 80 سالہ سلامت بی بی زوجہ احمد کو حادثہ میں زخمی ہونے پر سول ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ٹانگ میں لگنے والی چوٹ کے باعث خون زیادہ بہہ جانے کے باعث ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود بھی جانبر نہ ہوسکی۔

ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی 471 گ ب سمندری روڈ پر رکشہ ڈرائیور 25 سالہ امداد ولد رفیع سکول کی بچیوں کو اپنے رکشہ پر چھوڑنے جا رہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجہ میں مذکورہ ڈرائیور اور سکول کی 7 بچیاں زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والی بچیوں کو طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں انہیں ٹی ایچ کیو سمندری منتقل کیا۔

زخمی ہونے والی بچیوں میں 14 سالہ سدرہ دختر محمد اعظم، 14 سالہ نشاء دختر محمد افضل، 13 سالہ آمنہ دختر منور، 13 سالہ ثمن دختر مالک، 13 سالہ کنیز دختر محمد عاشق، 14 سالہ لائبہ دختر محمد ظفر شامل ہیں۔معمولی زخمی ہونے والی بچیوں کو ہسپتال میں طبی امداد جاری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں