ایف آئی اے فیصل آباد نے ڈیجیٹل کرنسی میں فراڈ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا

جمعہ 19 جولائی 2019 20:34

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے ڈیجیٹل /کرپٹو کرنسی میں فراڈ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان سے 73ملین روپے کی ڈیجیٹل /کرپٹو کرنسی کے لین دین کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اور کرپٹو کرنسی میں فراڈ کرنے والے دوافراد کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 73ملین روپے کی ڈیجیٹل /کرپٹو کرنسی کے لین دین کا ریکارڈ برآمد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام نے اے پی پی کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عبداللهگارڈن فیصل آباد کے رہائشی میاں عثمان رفعت ولد رفعت جاوید اور اسکے بھائی آفان رفعت ولد رفعت جاوید کو ڈیجیٹل /کرپٹو کرنسی میں لوگوں کے فراڈ کرکے رقم بٹورنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ایف اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 73ملین روپے کے کرنسی کے لین دین کے شواہد برآمد کئے گئے ہیں ۔ملزمان کیخلاف ایف آئی آر نمبر 135/19 dt. 16.04.19 u/s 109,420,471 PPC& 3/4 AMLA 2010, FERA 23, PECA 13/14کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں