موجودہ حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کے خاتمے کے لیئے حقیقی کوششوں کا آغاز ہوا ہے‘فرخ حبیب

پیر 19 اگست 2019 19:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خطاب کونہ صرف پاکستانی قوم بلکہ مظلوم کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنی تقریر میں نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے بے بس کشمیریوں کے حقوق کی ترجمانی کی بلکہ انسانی حقوق کے علمبردار تنظیموں کا ضمیرجگانے میں بھی کرداراداکیاہے‘اب وقت دورنہیں ہے کہ جب مقبوضہ وادی میں آزادی کاسورج طلوع ہوگا۔

یہ بات انہوںنے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن پہنچنے پر اپنے دفتر میں پارٹی عہدیداروں ‘ کارکنوں اور عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی آزادی کے لیے جاری کوششوں کا گزشتہ چالیس سالوں سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کی حقائق پر مبنی کاوشوں کی وجہ سے پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر ابھر کر بین ا لاقوامی فورمز پر آ گیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب بھارت یکا و تنہا ہو کر کشمیر کو ان کے جائز حق دینے پر مجبو رہو جائے گا موجودہ حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کے خاتمے کے لیئے حقیقی کوششوں کا آغاز ہوا ہے جس کے کشمیر کی آزادی کی صورت میں نتائج سامنے آئیں گے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں