فیصل آباد،خواجہ شاہد رزاق سکا کا آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر اظہا ر خوشی

جنر ل قمر جاوید باجوہ کشمیر کے حوالے سے موجودہ چیلنجوں کا بھر پور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ، قوم کا بچہ بچہ فوج کا سپاہی اوراپنی شیر دل بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہیبھارت انشاء اللہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگا،سرپرست اعلی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان

منگل 20 اگست 2019 22:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2019ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی خواجہ شاہد رزاق سکا نے اپنی اور اپنی پور ی ٹیم کی طرف سے موجودہ حالات میں آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر اظہا ر تہنیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو امریکہ سے مذاکرات پر راضی کرنا جنر ل قمر جاوید باجوہ کا اہم کارنامہ ہے جب تک یہ کام مکمل نہیں ہو جاتا انکا اس عہدے پر موجود رہناضرروی ہے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے مسئلے پر سیاست کرنے والوںکی نفی کرتے ہوئے قومی سیاست دانوں سے اپیل کی کہ وہ اسے سیاسی مسئلہ نہ بنائیں جنر ل قمر جاوید باجوہ جمہوریت پسند جنرنیل ہیں اورپاکستان میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے میں نہ صرف انکا بلکہ افواج پاکستان کا کردار نا قابل فراموش ہے خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ وطن عزیز کی مایہ ناز فوج کی جرات وبہادر ی پوری قوم کا فخر ہے قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر آزمائش کی گھڑی میں بھارت کو ہر محاذ پر عبرت ناک شکست دے گی۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور تاجر رہنمائوں نے کہا کہ جنر ل قمر جاوید باجوہ کشمیر کے حوالے سے موجودہ چیلنجوں کا بھر پور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیںانہوں نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ فوج کا سپاہی ہے اوراپنی شیر دل بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہیبھارت انشاء اللہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں