ژ*فیصل آباد ،مہنگائی کا جن بے قابو، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد خواب بن گیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:15

m فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) مہنگائی کا جن بے قابو، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد خواب بن گیا،سبزیوں کے ساتھ ساتھ مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

(جاری ہے)

شہر میں پیاز 80سے 100روپے ،ٹماٹر 80سی100،آلو 50سے 60اورگاجر 100 روپے میں فروخت ہونے لگی،مولی 50سے 60روپے،لہسن 320،ادرک 350،اروی 120،مٹر 200،سبز مرچ 240،لیموں 200،کدو اور گوبھی 100،کریلے 150،توری 100اور شلنجم بھی 100روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے مرغی کا گوشت تیرہ روپے اضافے کے بعد 220جبکہ فارمی انڈے ایک روپے مزید اضافے کے بعد 115روپے فی درجن ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں