تعلیم،صحت،مواصلات،واٹر سپلائی،سیوریج اور دیگر شعبوں کی محکمانہ سروسز کے فوائد عام شہریوں تک پہنچانے کی ہدایت،تمام سرکاری محکموں کو ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی بجائے باہمی تعاون سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا بھی حکم

پیر 14 اکتوبر 2019 14:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) کمشنر فیصل ۱ٓباد محمود جاوید بھٹی نے ضلعی محکموں کے افسران کو ہدائت کی ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل تیزی سے حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور اس ضمن میں محکمانہ سروسز کے معیار میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ شہریوں کا ان پر اعتماد مضبوط ہو۔انہوں نے یہ حکم اپنے دفتر میںلوگوں کے مسائل سنتے ہوئے جاری کیا۔

کمشنر نے مسائل کے حل کیلئے لوگوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے اور بعض افسران کو بلاکر مسائل کے حل میں تاخیر سے متعلق دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت،مواصلات،واٹر سپلائی،سیوریج اور دیگر شعبوں کی محکمانہ سروسز کے فوائد عام شہری تک پہنچنے چاہئیں اور تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت فرائض انجام دیں اور ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی بجائے باہمی تعاون سے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں لوگوں سے رابطہ بڑھائیں اور دفاتر میں ملاقات کو اپنا شعار بنائیں تاکہ انہیں ضلعی ہیڈ کوارٹر نہ آنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی شکایات فوری حل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں