لاک ڈائون کے باوجود شہریوں کو ایف ڈی اے سروسز کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہیے ، ڈی جی ایف ڈی اے

بدھ 8 اپریل 2020 01:53

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کے باوجود شہریوں کو ایف دی اے کی محکمانہ سروسز کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہیے ۔اس ضمن میں ایف ڈی اے سے متعلقہ کام کے حوالے سے شہریوں سے رابطے میں کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران ایف ڈی اے کی طرف سے سروس ڈلیوری کے حوالے سے مختلف امور کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عامر عزیز،چیف انجینئر شاہد محمود،ودیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشات کے حوالے سے تمام تراحتیاطی وانسدادی انتظامات کوفعال رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ افسران وسٹاف کو چاہیے کہ وہ ایف ڈی اے کے تمام شعبوں میں روزمرہ کے معمولات کو جاری رکھیں اس ضمن میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر سٹاف کی ڈیوٹیزکو محفوظ انداز میں ایڈجسٹ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ایف ڈی اے کے دفاتر میں عارضی طور پر عوام الناس کے داخلے پر پابندی کی وجہ سے درخواست گزاروں سے آن لائن رابطہ رہنا چاہیے اس ضمن میں کسی شہری کو مشکل پیش نہ آئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ دفتری امور نپٹانے سے متعلق کوئی فائل زیر التواء نہیں رہنی چاہیے۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی ایف ڈی اے سے متعلقہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نپٹایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں