پبلک سروس کے اداروں کی کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانا موجودہ حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں کا محور ہے ، چیئرمین ایف ڈی اے

پیر 28 ستمبر 2020 23:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) چیئرمین ایف ڈ ی اے /ایم پی اے چوہدری لطیف نذر نے کہا ہے کہ پبلک سروس کے اداروں کی کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانا موجودہ حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں کا محور ہے اس سلسلے میں دور رس نتائج کے حامل اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عوامی مسائل ایک خود کار نظام کے تحت تیز رفتار ی سے حل ہوسکیں ۔

انہوں نے یہ بات ایف ڈی اے کمپلیکس میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مختلف علاقوںسے آئے ہوئے شہریوںنے ایف ڈی اے سمیت دیگر مختلف شعبوں سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین ایف ڈی اے نے لوگوں کی شکایات و مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی اقدامات کئے ۔ انہوں نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے انسانی ترقی پرخصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے اور اس سلسلے میں پسماندہ طبقات کے معاشی مسائل حل کرکے ان کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے متعدد فلاحی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے موجودہ حکومت نے انقلابی اقدامات کئے ہیں جن کی بدولت نہ صرف اس شعبے سے وابستہ صنعتوں کو فروغ ملے گا بلکہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے روزگار کے زیادہ مواقع پید ا ہوں گئے ۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے انفرادی اور احتجاعی مسائل کے ازالہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اور ایف ڈی اے سے متعلقہ مسائل کیلئے روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیاجارہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ تیز رفتار شہری ترقی کے سلسلے میں انتظامی ومحکمانہ کوششوںکو آگے بڑھانے کیلئے ا ٹھوس پالیسی اختیار کی جائیگی ۔ چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر نے اپنے دفتر میں ایڈ یشنل ڈائریکٹر ایف ڈ ی اے عامر عزیز اور دیگر افسران سے ملاقات بھی کی اور بعض انتظامی و دفتری امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمت کے مشن کی تکمیل کیلئے افسران کا تعاون ناگز یر ہے اس سلسلے میںمکمل ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کے تحت عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں