کٹا بچائو اور کٹا فربہ پروگرام‘‘کے تحت رواں سال ہونے والی رجسٹریشن کے لئے ہدایات جاری

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) محکمہ لائیوسٹاک نے ’’ان ہینسنگ بیف پروڈاکشن‘‘کے تحت جاری پروگرام ’’کٹا بچائو اور کٹا فربہ پروگرام‘‘کے تحت رواں سال ہونے والی رجسٹریشن کے لئے ہدایات جاری کردی۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمود اختر نے بتایا کہ متعین اہداف کے مطابق ڈویژن کے چاروں اضلاع میں جلد از جلد مویشی پال حضرات کے کٹوں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے اور ضلع فیصل آباد میں 73یونٹس میں 730کٹے،ضلع چنیوٹ میں 25یونٹس میں 250کٹے اور ضلع جھنگ میں 19یونٹس میں 190کٹے رجسٹرڈ کئے جائینگے جبکہ ’’کٹا فربہ پروگرام‘‘کے تحت فیصل آباد میں 64یونٹس میں 1600کٹے،چنیوٹ میں 37یونٹس میں 925کٹے،ضلع جھنگ میں 44یونٹس میں 1100کٹے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 26کٹے رجسٹرڈ کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

کٹا بچائو پروگرام میں فی یونٹ 10کٹے جس کی عمر 1سے 30دن تک ہو رجسٹرڈ ہونگے جبکہ کٹا فربہ پروگرام میں فی یونٹ 25کٹے جن کی عمر 1سے ڈیڑھ سال ہو رجسٹرڈ کئے جائینگے۔رجسٹریشن کے لئے مختلف مویشی پال حضرات جن کا تعلق ایک ہی علاقے سے ہو ان کی ملکیت میں رجسٹرڈ ہونگے اور مالک کا شناختی کارڈ ہونا لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ کٹوں کی رجسٹریشن کا مقصد لک میں گوشت کی پیداوار میں اضافہ اور عوام کو معیاری پروٹین کی فراہمی ہے۔

اس مقصد کے لئے مویشی پال حضرات محکمہ کی اس سکیم سے ضرور فائدہ اٹھائیں ۔کٹا بچائو پروگرام میں فی کٹا اعزازیہ 6500روپے جبکہ کٹا فربہ پروگرام میں فی کٹا اعزازیہ 4000روپے ہے۔کٹوں کی رجسٹریشن کے لئے متعلقہ شفا خانہ حیوانات یا دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل کے دفاتر میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں