پیپلز پارٹی پنجاب کا ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

جمعرات 21 جنوری 2021 14:41

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) پیپلز پارٹی پنجاب نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دونوں سیٹوں این اے 75 اور پی پی 51 پر مسلم لیگ (ن) کیامیدواروں کی حمایت کرے گی۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اس کٹھ پتلی حکومت کا ہر قدم پر مقابلہ کریں گے۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے سندھ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں