فیصل آباد:ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن چوہدری فاروق احمد ہندل نے شہری کی جان لینے والے پٹرولنگ پولیس ملازمان کو معطل کرکے چارج شیٹ کردیا،انکوائری کمیٹی کو تین دن میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ کرنے حکم جاری

جمعہ 22 جنوری 2021 23:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن چوہدری فاروق احمد ہندل نے شہری کی جان لینے والے پٹرولنگ پولیس ملازمان کو معطل کرکے چارج شیٹ کردیا۔انکوائری کمیٹی کو تین دن میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ کرنے حکم جاری۔ فیصل آباد: ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن چوہدری فاروق فاروق احمد ہندل نے سمندری روڈ فیصل آباد آباد پر پٹرولنگ پوسٹ روشن والی جھال کی ٹیم کے ہاتھوں وقاص احمد گجر سکنہ 457گ۔

ب سمندی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پٹرولنگ پولیس روشن والی جھال کی ٹیم شاہد منظور ASI، کانسٹیبل غلام دستگیر، عثمان حمید اور ڈرائیور کانسٹیبل محسن سفیان کو واقعہ کے فوری بعد گر فتار کرکے معطل کردیا گیا تھا جبکہ ایس ایس پی چوہدری فاروق احمد ہندل نے چاروں ملزمان کو چارج شیٹ بھی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈی ایس پی نوید مرتضیٰ چیمہ کی زیرِ نگرانی انکوائری کیمٹی ترتیب دے کر تین دن کے اندر اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔ اس دوران ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس چوہدری فاروق احمد ہندل نے کہا کہ ایک عام شہری اور پولیس والے کے لئے قانون برابر ہے کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں ہے گنہگاروں کو ان کے کئے کی سزا ضرور ملے گی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں