فیصل آباد،محکمہ صحت کی ٹیموں نے زائد المیعاد ادویات کی فروخت اور عطائیوں کیخلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے 2 میڈیکل سٹورز کو سربمہر کر دیا

منگل 26 جنوری 2021 19:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) محکمہ صحت کی ٹیموں نے زائد المیعاد ادویات کی فروخت اور عطائیوں کیخلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے 2 میڈیکل سٹورز کو سربمہر کر دیا جبکہ 3 میڈکل اسٹورز سے سیمپل لیکر تجزیہ کیلئے لیبارٹریز بھجوا دئیے ہیں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر مدینہ ٹائون ڈاکٹر ہارون اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر اقبال ٹائون عمران یونس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مدینہ ٹائون کے مختلف علاقوں میں میڈیکل اسٹورز کو چیک کیا جہاں شادمان میڈیکل اسٹور اور احسن میڈیکل اسٹور سر بمہر کر دئیے گئے، محکمہ صحت کی ٹیم کے مطابق ان میڈیکل اسٹورز سے زائد المیعاد ادویات ملیں اور اسٹور مالکان بل وارنٹی سمیت متعدد ادویات کی خریدو فروخت کا ریکارڈ بھی نہ دیکھا سکے، دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران الخالد فارمیسی، قادری کیئر فارمیسی اور لائف مارمیسی سے متعدد ادویات کے سیمپل حاصل کر لئے گئے جنہیں تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر مدینہ ٹائون ڈاکٹر ہارون کے مطابق ادویات کے بھجوائے گئے سیمپل کے نتائج آنے پر اسٹور مالکان کے خلاف کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں