ڈپٹی کمشنر محمد علی اینٹوں کے بھٹوں کی انسپکشن کے لئے خودمیدان میں آگئے

بھٹوں کو ٹیکنالوجی کے بغیر چلا کر ماحول کو آلودہ کرنے پر دو بھٹوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کا حکم

بدھ 27 جنوری 2021 20:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی اینٹوں کے بھٹوں کی انسپکشن کے لئے خودمیدان میں آگئے اورچک 209 اور 215 رب میں بھٹوں کی انسپکشن کی۔انہوں نے بھٹوں کو ٹیکنالوجی کے بغیر چلا کر ماحول کو آلودہ کرنے پر دو بھٹوں کے مالکان سابق ناظم محمد رفیق لونا چک 215 اور حاجی اسلام کے خلاف مقدمات کے اندراج کا حکم دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم پرویز اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایک بھٹے کی تعمیرات کو بھاری مشینری سے مسمار کرادیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کی طرف سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اورزگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں کو چلنے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھٹہ جات کا دھواں سموگ کا بڑا موجب ہے لہذا اس کاروبار سے وابستہ افراد اپنے بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرائیں کیونکہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی ناگزیر ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ بھٹوں کی انسپکشن اور ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو سیل اور تعمیرات کو مسمار کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں