فیصل آباد،ماحولیاتی آلودگی کا موجب بننے پر بھٹوں وانڈسٹریز کو دولاکھ64ہزار550روپے جرمانہ

بدھ 1 دسمبر 2021 00:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے انسداد سموگ اقدامات کے تحت گزشتہ روزماحولیاتی آلودگی کا موجب بننے پر بھٹوں وانڈسٹریز اور فصلوں کو آگ لگانے پر31کارروائیوںمیںدولاکھ64ہزار550روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز، زراعت،ٹرانسپورٹ اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے کارروائیاں کیں اور24وہیکلز،4بھٹوں،2 انڈسٹریل یونٹس اورفصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر ایک شخص کو جرمانے کئے۔بھٹہ مالکان کودو لاکھ روپے،انڈسٹریل یونٹ کو 50 ہزار روپے، وہیکلز کو 14550 روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ فصل کی باقیات کو آگ لگانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں