پستول صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے نوجوان لقمہ اجل بن گیا

اتوار 5 دسمبر 2021 17:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) تھانہ رضا آباد کے علاقہ مدینہ پارک میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے نوجوان لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ لاٹھیاں والا شیخوپورہ روڈ کا رہائشی 18 سالہ سدابہار ولد محمد خان اپنے ماموں کو ملنے کیلئے ان کے گھر 219 رب ساہیانوالہ مدینہ پارک آیا ہوا تھا، گزشتہ شام کو پستول صاف کرتے ہوئے قریبی اقبال جنرل سٹور پر آیا جہاں پر آسیہ نامی خاتون سے قینچی حاصل کرکے پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو کہ اسکی دائیں آنکھ میں لگی اور وہ خون میں لت پت ہو کر گر پڑا تو موقع پر موجود افراد نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی، ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی تو مذکورہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں