فیصل آباد، ایس ایس پی آپریشن عبداللہ لک کی کھلی کچہری ناکامی سے دوچار ہو گئی

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) ایس ایس پی آپریشن عبداللہ لک کی کھلی کچہری ناکامی سے دوچار ہو گئی تشہیر اور اطلاع نہ دئے جانے کی وجہ سائلین کے لئے لگائی گئی چند کرسیاں بھی خالی رہیں تاخیر سے آنے والے ایس ایس پی کچھ سائلین کی سرسری بات سن کر چلتے بنے گزشتہ ہفتہ ہونے والی کچہری بھی ملتوی ہو گئی تھی سائلین نے ایسی کچہریوں کو وقت کا ضیاع اور ڈھونگ قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کھلی کچہری کی باقاعدہ تشہیر کی جائے اور ٹاوٹ مافیا کا داخلہ بند کیا جائے اور کچہری تھانہ کی بجائے پبلک پلیس پر لگائی جائے تھانہ میں سائلین مقامی پولیس سے ڈر کر ان کی زیادتی بیان نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں