فیصل آباد کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حادثہ میں باپ جاں بحق ،کمسن بیٹا زخمی ہوگیا

جمعہ 27 مئی 2022 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) فیصل آباد کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حادثہ میں باپ جاں بحق اور کمسن بیٹا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چک جھمرہ میں چک 188 ر۔

(جاری ہے)

ب نلے والا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ حادثہ میں باپ 40 سالہ عبدالرشید ولد بشیر احمد جاں بحق اور کمسن چار سالہ بیٹا حسین ولد عبدالرشید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں