بزنس فسلیٹیشن سنٹرسے اب تک کاروباری حضرات کو 767 این او سیز کا اجرا کیا جا چکا ہے، کمشنر کو بریفنگ

منگل 30 اپریل 2024 18:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) کمشنر کمپلیکس میں قائم بزنس فسلیٹیشن سنٹر کامیابی کی منازل کی جانب گامزن ہے اورسنٹر سے اب تک کاروباری حضرات کو 767۔این او سیز کا اجراء کیا جاچکا ہے جبکہ41 این او سیز تکمیل کے مراحل میں ہیں۔مختلف کاروبار سے وابستہ 1182افراد نے سنٹر کا وزٹ کیا۔کمشنر سلوت سعید بزنس فسلیٹیشن سنٹر کی کارکردگی جانچنے پہنچ گئیں۔

کمشنر نے سنٹر میں محکموں کے نمائندگان کی ڈیوٹی چیک کی اورصفائی کا معیاردیکھا۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کواین اوسیز کے تیز رفتار اجراء کے ساتھ معیاری سروسز کی فراہمی ترجیح ہے۔ انہوں نے موقع پر موجود کاروباری افراد سے گفتگو کرکے سنٹر میں دستیاب سہولیات بارے دریافت اورانچارج سنٹر کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انچارج سنٹر جاوید باجوہ نے این او سیز کے اجراء کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

دریں اثنا کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اس ضمن میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹو نے ستیانہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی اور اس موقع پر بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات کا صفایا کردیا گیا۔ دکانوں وپلازوں کے باہر قائم تھڑوں اور شیڈز کو مسمار کیا گیا۔چیف آفیسر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری ہے اور مرضی سے قائم تجاوزات کو ختم کرایاجارہا ہے۔انہوں نے دکانداروں کو متنبہ کیاکہ وہ تجاوزات قائم کرنے سے بازرہیں بصورت دیگر سخت ترین ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں