فیصل آباد،چکن سنٹر کے مالک نے پولٹری فارم مالک کے 80لاکھ روپے ہڑپ کر لئے

بدھ 1 مئی 2024 18:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) سمن آباد میں چکن سنٹر کے مالک نے پولٹری فارم مالک کے 80لاکھ روپے ہڑپ کر لئے‘ چکن لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، رابطہ کرنے پر چکن سنٹر کے مالک ملزم شہزاد علی نے لیت ولعل کے بعد رقم دینے سے انکاری ہو گیا، سمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق رانا ٹائون گلی نمبر1 کے رہائشی جواد قمر نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ وہ چکن کا کاروبار کرتا ہے اور ملزم شہزاد علی نے سمن آباد میں چکن سیل سنٹر بنایا ہوا ہے اور گزشتہ برس نومبر 2023ء میں ملزم نے کہا کہ شادیوں کا سیزن شروع ہو رہا ہے، آپ چکن سپلائی کریں سیزن کے ختم ہونے پر حساب کر کے رقم ادا کر دونگا۔

چکن سپلائی کرتا رہا، مارچ 2024ء میں سیزن ختم ہونے پر حساب کیا تو ملزم شہزاد کے ذمہ 80لاکھ روپے بنے تو ملزم نے چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو بنک سے کیش نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں