سمندری،چمڑیل جھال کے قریب کار نہر میں گر گئی ،دو کار سواروں کو زندہ نکال لیا گیا، کار ڈرائیور کی نعش نہ مل سکی

پیر 27 اپریل 2015 17:40

سمندری( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) چمڑیل جھال کے قریب کار نہر میں گر گئی دو کار سواروں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ کار ڈرائیور کی نعش نہیں مل سکی ریسکو ٹیمیں کی جانب سے تلاش جاری ہے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات کار نمبری 1174ایس ایل اے جس میں وسیم بہادر ولد خان بہادر سکنہ اسلام آباد اور ڈاکٹر اسد معراج ولد معراج الزماں سکنہ فیصل آباد ساہیوال جا رہے تھے کہ چمڑیل جھال کے قریب کار تیز رفتاری کی وجہ سے نہر برالہ برانچ میں گر گئی مذکورہ افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ڈرائیور مشتاق احمد ولد عبداﷲپانی میں ڈوب گیا جس کی تلاش جاری ہے حادثہ کے بعد سترہ گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی تاحال اس کے زندہ ہونے یا جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع مو صول نہیں ہوئی تاہم خیال کیاجا رہاہے کہ زیادہ وقت گزر جانے کی وجہ سے کار ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے ریسکو ٹیمیں کار ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں