ڈپٹی کمشنر کا سرگودھا روڈ تا چنیوٹ روڈ زیرتعمیر کارپیٹڈ سڑک کا تفصیلی دورہ،تعمیراتی معیار کا جائزہ

بدھ 20 اگست 2025 21:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے سرگودھا روڈ تا چنیوٹ روڈ زیرتعمیر کارپیٹڈ سڑک کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر سڑک کے تکنیکی و فنی پہلوؤں کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی مٹیریل، کوالٹی، پیمائش اور مٹی کی معیار کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقع پر سڑک کو کھدوا کر اس کی گہرائی اور قابلِ عمل ہونے کے پہلوؤں کا بھی عملی جائزہ لیا۔اس موقع پر افسران نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی رفتار اور تعمیراتی معیار کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سڑک کی ہمواری اور اعلیٰ تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو معیاری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جدید اور معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اس پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں