ْفیصل آباد، شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق 13افراد بری طرح زخمی

پیر 10 جنوری 2022 16:34

ْفیصل آباد، شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق 13افراد بری طرح زخمی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2022ء) گزشتہ صبح شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق 13افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچادیا۔پولیس نے جاں بحق ہونیوالے شخص کی نعش کوتحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔بتایا جاتا ہے کہ کارسوار تین دوست28سالہ ابوبکر ولد محمد ایوب‘27سالہ محمد احمد ولد یحییٰ اور21سالہ اسامہ ولد امتیاز شہر کی طرف سے آرہے تھے کہ جب وہ ایکسپریس وے گٹ والا انڈر پاس کے قریب پہنچے تو شدید دھند اورتیز رفتاری کے باعث پیچھے سے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئے کار بری طرح تباہ ہوگئی اورکارسوار تینوں دوست بری طرح زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تو28سالہ ابوبکر ولد محمد ایوب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑچکا تھا جبکہ زخمیوں کوتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جبکہ فیڈمک ٹوکے قریب پیش آنے والے حادثہ میں بعض افراد نے کنسٹرکشن کرتے ہوئے مین روڈ کیساتھ کھدائی کی ہوئی تھی دھند کی وجہ سے تیز رفتار کار 5فٹ گہرے گڑھے میں گرگئی توکار سوار 38سالہ محمد عباس ولد محمد نواز بری طرح زخمی ہوگیا ریسکیو 1122ٹیم نے کار کو کھائی سے نکالتے ہوئے زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ناولٹی پل کے نیچے سے تیز رفتاری کے باعث پل کے پلر سے جاٹکرائی تو بس میں سوار 2افراد 40سالہ طارق جاوید ولد بشیراحمد اور33سالہ انورشاہ بری طرح زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیم نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچادیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں