میرپورپاتھیلو: قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 30 جون 2017 07:59

میرپورپاتھیلو: قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا
میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جون۔2017ء) قومی شاہراہ پر ملتان سے کراچی جانے والا آئل ٹینکر الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر آئل ضائع ہوگیا۔ میرپورماتھیلو میں قومی شاہراہ پر ملتان سے کراچی جانے والا آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے نتیحے میں ہزاروں لیٹر آئل ضائع ہوگیا۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوجی فرٹیلائیزر کمپنی میرپورماتھیلو کے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر پہنچ کر کارڈن ربن باندھ کر روڈ کو سیل کر دیا اور فائر برگیڈ کے ذریعے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈراﺋﻴﻮر کو طبی امداد کیلئے زخمی حالت میں سول ہسپتال پہنچایا، جبکہ پولیس کافی تاخیر کے بعد جائے حادثہ پر پہنچی۔ حادثہ ڈراﺋﻴﻮر کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں