یوم پاکستان کے موقع پر قومی امن کمیٹی ضلع گھوٹکی کے تحت ریلی کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 24 مارچ 2022 00:03

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2022ء) یوم پاکستان کے موقع پر قومی امن کمیٹی ضلع گھوٹکی کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر قومی امن کامیٹی ضلع گھوٹکی کی جانب سے ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈی ایس پی میر پور ماتھیلو نور محمد سہریانی، اللہ ڈیوایو کلہوڑو، جاوید لاشاری، شربت لغاری و دیگر نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہم پاک فوج کے شہدا کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے ہمارے پیار ے وطن میں امن وامان قائم ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارا ملک دنیا کے نقشے پر قائم و دائم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن پاکستان کی قرارداد پیش ہوئی اور آج کا دن نظریہ پاکستان کا دن ہے اور ہمیں بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم پاکستانی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی اداروں کے ساتھ ہیں، ملک دشمن عناصر پاکستان کا امن امان خراب کرنے کی جو سازش کر رہے ہیں ان کو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ اپنی حرکتوں سے باز آئیں بصورت ان کو صرف پچھتانے کے علاوہ کچہ بھی وصول نہیں ہو گا، کیوں کہ ہمارے ملک کی فوج ان کو سبق سکھانا جانتی ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں