قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں سائنپسز اور ریسرچ پیپرلکھنے کے بہترین فن کے عنوان پر دو روزہ

سیمینار منعقد،طلبا کو سائنپسز اور ریسرچ لکھنے کے مختلف امورسے آگاہ کیا گیا

جمعرات 25 نومبر 2021 23:02

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے قراقومنز زولوزسٹ سوسائٹی کی جانب سے سائنپسز اور ریسرچ پیپر لکھنے کے بہترین فن کے عنوان پر منعقد ہ سیمینار کی اختتامی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق سیمینار میں ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئر انتظامی وتدریسی آفیسران،فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔

وائس چانسلر نے سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ سائنپسز اور ریسرچ پیپر لکھنے کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی اورکہاکہ بہترین تحقیقی سکلز سے ہی بہترین تحقیقی نتائج سامنے آسکتے ہیں لہذا طلبا اپنے اندر سائنپسز اور تحقیقی پیپر ز لکھنے کی بہترین صلاحیتیں پیدا کریں تاکہ مل کر معیار ی تحقیق کے ماحول کو فروغ دے سکیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے سیمینار کو طلبا میں تحقیقی مقالے لکھنے کے فنون سے روشنائی حاصل کرنے کے لیے معاون قرار دیتے ہوئے بہترین عنوان پر سیمینار منعقد کرنے پر منتظمین کی کاوشوں کوسراہا۔

یاد رہے کہ دوروزہ سیمینار میں ڈاکٹر واجد علی،ڈاکٹر سعید عباس اور ڈاکٹر اکبرخان نے طلبہ وطالبات کو سائنپسز اور ریسر چ پیپرزلکھنے کے بہترین سکلز کے حوالے سے تربیت فراہم کی۔کامیاب دو روزہ سیمینار منعقد کرنے پر وائس چانسلر نے ورکشاپ کے ٹرینز اورمنتظمین میں شیلڈ اور تعارفی اسناد تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں