آرڈر2018کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر اختیارات مل چکے ہیں، حفیظ الرحمٰن

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:27

آرڈر2018کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر اختیارات مل چکے ہیں، حفیظ الرحمٰن
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان آرڈر2018کی منظوری کے بعد منرلز، پاور اور جنگلات کے محکمے گلگت بلتستان کو مل گئے ہیںگلگت بلتستان آرڈر2018کے حوالے سے رول آف بزنس کو ایک ہفتے میں حتمی شکل دے کر متعلقہ فورم میں پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان آرڈر2018کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر اختیارات مل چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ گلگت کے زمینوں کے معاوضوں کے مسائل حل نہ ہونے سے منصوبوں کی تعمیر میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جس کوجلد حل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں