میونسپل حدود میں گرلز ہاسٹلز کے قیام کیلئے بلدیہ عظمٰی نے اقدامات تیز کردیئے

پیر 17 فروری 2020 22:20

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) میونسپل حدود میں گرلز ہاسٹلز کے قیام کیلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کے تحت ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے بلدیہ عظمٰی نے اقدامات تیز کردیئے، ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے حکم پرٹاون انجینئر منور حسین نے میونسپل بلڈنگ انسپکٹرز اور سب انجینئرز کے ہمراہ تحقیقات کا عمل وسیع کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز /ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل ٹاون انجینئر منور حسین نے میونسپل حدود میں قائم گرلز ہاسٹل کے قیام اور سہولت دینے کے سلسلے میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کے تحت ایس او پیز پر عملدر آمد کے سلسلے میں کام تیز کردیا، جن میںادارے کی رجسٹریشن، گرلز ہاسٹل کی منظوری کیلئے درکار کوائف کی پاسداری، بلڈنگ کی این او سی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، گارڈ،اور چاردیواری کے اوپر خاردار تاریں لگانیسمیت اہم کام شامل ہیں، ترجمان لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن گلگت نے جاری بیان میں کہا کہ گرلز ہاسٹلز کی سہولت دینے کیلئے قوانین پر عملدرآمد پہلی ترجیح ہے تاکہ اس اہم منصوبے کو قانون کے مطابق ہی چلانے کی اجازت دی جاسکے غیر قانونی لز ہاسٹلز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں