مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے مسلم لیگ( ن ) گلگت بلتستان کے وفدکی ملاقات

جمعہ 2 ستمبر 2022 16:21

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2022ء) مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے مسلم لیگ( ن) گلگت بلتستان کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی سربراہی سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کی۔یہاں موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان میں حالیہ دنوں میں مون سون سے ہونے والے نقصانات پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

مون سون اور سیلابی صورتحال سے گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے جلد شروع ہو جائے گا۔حافظ حفیظ الرحمان نے سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔مسلم لیگ ن کے وفد نے گلگت بلتستان میں ہونے والے نقصانات سے مشیر امور کشمیر کو آگاہ کیا۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں