گلگت،وزیر اعلیٰ صحت کارڈ کے ذریعے 94مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئیں

ہفتہ 19 مئی 2018 19:21

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے جاری کردہ وزیر اعلیٰ صحت کارڈ کے ذریعے غریب اور مستحق افراد کوعلاج کی مفت سہولیات کی فراہمی جاری ہے، صحت کارڈ کے ذریعے اپریل کے مہینے میں 94مریضوں کو گلگت کے مختلف ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ صحت حفاظت کارڈ کے زریعے 61مریضوں کا سٹی ہسپتال کشروٹ گلگت ،28مریضوں کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت اور 05مریضوں کا آغاخان میڈیکل سینٹر نومل روڈ گلگت میں علاج کیا گیا۔

79مریضوں کے آپریشن کیے گئے جن میں 53اپینڈکس کے آپریشن شامل ہیںجبکہ 15میڈیکل کیس کے مریضوں کا علاج ہوا۔وزیر اعلیٰ صحت حفاظت کارڈ کے زریعے اب تک 875غریب اور مستحق مریض مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہو چکے ہیںجن پر 88لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر صحت کارڈ کے مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں