ڈی جی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا سیلاب سے متاثرہ گائوں کا دورہ ،اقداما ت تسلی بخش قرار

منگل 14 اگست 2018 00:03

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) ڈائر یکٹر جنر ل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فرید احمد نے ڈپٹی کمشنر غذر، سپر نٹنڈ نگ انجینئر( پی ڈبیلو ڈی۔ ایچ کیو ) ایکسن این غذر ، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ڈی ڈی ایم اے غذر اور اسسٹنٹ کمشنر پو نیا ل کے ہمراہ گزشتہ دنوں سیلا ب سے متاثرہ گائوں بدصوت کا تفصیلی دوہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر جنر ل جی بی ڈی ایم اے ودیگر سرکاری حکام نے متاثرین کیساتھ ملاقا ت کی، اور بحا لی کے کا موں کاجا ئزہ لیا ۔

ملاقات میں متاثرین نے بحا لی کیلئے اب تک مختلف اداروں کی طرف کی گئی کا وشوں کو سرا ہا ۔ جبکہ ڈی جی جی بی ڈی ایم اے نے بھی اب تک کئے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیدیا۔ملا قات اور متاثرہ علا قے کے دورے کے دوران با لائی علاقوں کا زمینی راستہ بحا ل کر نے کے حو الے سے مختلف تجا ویز پر غو ر کیا گیا ۔ متاثرین اور صحت کے حو الے سے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدا یا ت جا ری گئیں ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں