تیمرگرہ،الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام بلڈکیمپ کاانعقاد

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:32

گلگت۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) تیمرگرہ میں خون عطیہ کرنے کیلئے الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جیم پواینٹ میں رجسٹرڈ 25افراد نے خون کا عطیہ دیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے الخدمت فاونڈیشن دیرلویر کے صدر انجنیئر حافظ یعقوب الر حمٰن ،جیم پوائینٹ کے ایم ڈی وقار احمد نے کہا کہ خون عطیہ کر نا عظیم صدقہ جاریہ ہے جس سے لوگوں کی جان بچائی جاسکتی ہے ،جس نے کسی ایک انسان کی جان بچائی گویا اٴْ س نے پوری انسانیت کی جان بچا ئی ،وقار احمدنے کہا کہ صحت مند ذندگی گزا ر نے کیلئے روزانہ کی بنیاد پرورزش ،متوازن غذا اور ایک مناسب وقفے کے بعد خون عطیہ کرنا ضروری ہے ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں