ڈپٹی کمشنرگلگت کا خومر اور یادگار محلہ میں پینے کے پا نی کے بحران کا نوٹس

ایکسین کومسئلہ کے حل کے لئے احکامات جاری

جمعرات 18 جولائی 2019 16:08

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے خومر اور یادگار محلہ میں پینے کے پا نی کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے ایکسین کومسئلہ کے حل کے لئے احکامات جاری کر دیئے،انہوں نے پی ایچ ای کے عملہ کو بھی اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میںکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،اٴْ ن سب کی تمام تر تفصیلات ڈی سی آفس میں ارسال کر یں، اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی لگائے گئے کنکشن کو کاٹنے کی بھی ہدایت دی۔ ڈی سی گلگت نے مزید کہا کہ خومر اور یادگار محلہ کے مسئلے کے حوالے سے پائپ پھٹنے سے سڑک میں پانی داخل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں