گلگت سکردو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا

پیر 11 نومبر 2019 21:42

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) گلگت سکردو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے، پچھلے کئی دنوں سے روڈ بلاک تھا جس کے باعث سینکڑوں مسافر پھنسے ہوئے تھے ، ڈپٹی کمشنر سکردو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سکردو نے روڈ کی بندش کے دنوں میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی اور پیٹرویم مصنوعات اپنی تحویل میں لے کر عوام کو ضرورت کے مطابق تقسیم کی گئیں اور ان ایام میں ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فیول سٹاک رکھا گیا، ضلعی انتظامیہ کا ہر گز یہ مقصدنہیں کہ عوام الناس کوتنگ کرے بلکہ اٴْنہیں سہولیات بہم پہنچانا انتظامیہ کی بنیادی مقصد ہے اور آج گلگت سکردو روڈ کٴْھلتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کے خاتمے اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے پہلے فیول ٹینکرز کو سکردو کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ جتنا جلد ی ہو سکے عوام کو ریلیف مل سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سکردو ہر ناگہانی واقعات اور مشکلات میں عوام الناس کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں