مصنوعی ذہانت و کمپیوٹنگ پر آٹھ روز ہ قومی ٹریننگ کا انعقاد، قراقرم یونیورسٹی شعبہ کمپیوٹر کے ہیڈ ڈاکٹر آفتاب احمد خان و لیکچرار عمران علی کی شرکت

جمعہ 15 نومبر 2019 00:04

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) مصنوعی ذہانت و کمپیوٹنگ پر منعقدہ آٹھ روز ہ قومی ٹریننگ میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ کمپیوٹر کے ہیڈ ڈاکٹر آفتاب احمد خان نے لیکچرار عمران علی کے ہمراہ شرکت کی۔آٹھ روزہ ورکشاپ صدر پاکستان کے مصبوعی ذہانت و کمپیوٹنگ کے حوالے سے صدارتی اقدام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) اور ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کے باہمی اشتراک سے پہلی دفعہ ٹرینرز ٹریننگ کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

آٹھ روزہ ٹریننگ میں قراقرم یونیورسٹی سمیت پاکستان بھر کے دس جامعات کے ٹرینرز نے شرکت کی۔ قراقرم یونیورسٹی ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق آٹھ روزہ ٹریننگ مین چین سے ہواوے کے ماہرین نے تربیت فراہم کی۔یاد رہے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ کے عنوان پر منعقدہ آٹھ روزہ قومی تربیت صدارتی اقدام کا ایک حصہ ہے۔ اس تربیت کا مقصد پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو فروغ دینے سمیت ایچ سی آ ئی اے کی تربیت اور سرٹیفیکیشن مصنوعی ذہانت کے پیشہ ور افراد کے لئے کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے جو مصنوعی ذہانت کے شعبہ کو ترقی اور جدت کے لئے فریم ورک کو استعمال کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں