وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن میں دانش سکول سسٹم کی منظوری خوش آئند ہے ، فیض اللہ فراق

پیر 25 مارچ 2024 22:51

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن میں دانش سکول سسٹم کی منظوری نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے آج تک کا سب سے بڑا تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ تینوں ڈویژن میں تین عظیم الشان علمی درسگاہوں پر ابتدائی طور پر 21 ارب سے زائد کی لاگت آئے گی اور یہ رقم گلگت بلتستان کی سالانہ ترقیاتی فنڈز سے زائد ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں تمام تر جدید سہولیات سے لیس دانش سکولز سسٹم سے خطے کے ہزاروں مستحق طلبہ مستفید ہوں گے ۔

ترجمان نے واضح کیا کہ وزیر اعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن میں مذکورہ ادارے کے قیام کیلئے مختلف مقامات پر اراضی کی نشاندہی ہوچکی ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے اس عظیم تعلیمی منصوبے کی کاغذی و تعمیری قیادت سابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کر رہے ہیں ، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو مطلع کیا ہے کہ بہت جلد گلگت بلتستان کے تینوں اضلاع میں مذکورہ تعلیمی ادارے کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں