کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ڈبل شاہ گرفتار

بدھ 25 نومبر 2009 14:50

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 نومبر ۔2009ء) گوجرخان سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم اشتیاق شاہ عر ف ڈبل شاہ کو پولیس نے گوجرخان سے گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف گوجرخان تھانے میں فراڈ، دھوکہ دہی ،لوٹ کھسوٹ کے متعدد مقدمات درج ہیں ۔ ڈبل شاہ کے مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیاگیا ہے ۔ جبکہ پولیس اس سے تفتیش کر رہی ہے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں