تاجر فوری طور پر تمام رکاوٹیں ہٹادیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان

بدھ 26 جون 2019 14:48

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) اسسٹنٹ کمشنر سامیل مشتاق نی کہا ہے کہ شہر اورمضافات میں تجاوزات کے خلاف کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوجر خان شہر کے مرکزی بازاروں اور بڑی مارکیٹوں میں تجاوزات ہٹاکرشہریوںکو سہولیات دی جائیں کیونکہ رکاوٹوں کی وجہ سے خریداروں کو مشکالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس کے باعث ٹریفک کے بہائو میں بھی خلل پڑتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں کوخبردار کیا کہ وہ فوری طور پر تمام رکاوٹیں ہٹادیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں