میٹرک کا سالانہ رزلٹ، لٹل اسٹارز اسکول جنڈ نجار کی نمایاں کارکردگی

منگل 16 جولائی 2019 23:57

گوجر خان۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء)میٹرک کا سالانہ رزلٹ، لٹل اسٹارز اسکول جنڈ نجار کی نمایاں کارکردگی، میٹرک کے سالانہ امتحانات میں لٹل اسٹارز اسکول جنڈنجار کے طالبعلم افضال ارشد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 1021 نمبر لے کرعلاقہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اس شاندار کامیابی پر سیاسی و سماجی شخصیت زاہد کھوکھر نے کامیاب طلباء و طالبات، اسکول انتظامیہ اور پرنسپل چوہدری سجاد کو مبارکباد دی ہے، اور اس کامیابی پر اسکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، بعد ازاں زاہد کھوکھر نے گورنمنٹ ہائی اسکول جنڈ نجار کے شاندار نتائج پر اسکول انتظامیہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں