ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکا اسلام پورہ جبر کی سرکار ی ڈسپنسری کا دورہ

منگل 21 فروری 2017 21:25

گوجر خان۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رفیق نے اسلام پورہ جبر میں سرکار ڈسپنسری کا دورہ کیا،دورے کے دوران انہوںنے جلد عملہ تعینات کرنے اور میڈیسن فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوںنے کہا علاقہ عوام کو ایک خوبصورت بلڈنگ فراہم ہو چکی ہے اور جس سے عوام کو طبی سہولیات ملیں گی انہوںنے کہا باقی کام جلد مکمل ہو جائے گا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر محمد ذبیر،راجہ حبیب سوہاوہ ،راجہ عارف بلیام تھے اس موقع پر راجہ مناظرکیانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگی قیادت نے الیکشن کے دنوں میں عوام سے جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک وعدہ سرکاری ڈسپنسری کا تھا جو وعدہ پورا ہو چکاہے انہوںنے کہا بلڈنگ کے احاطے میں خوبصورت پودے بھی لگائے جائیں گئے اور دیگر ضرورت اشیاء بھی مہیا کی جائیں گی ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں