پانچ سال کے تلخ تجربات کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں محمد عامر کی واپسی ، رشتہ دار ، گاؤں کے رہائشی نہایت خوش
جمعہ 15 جنوری 2016 12:56
گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) سپاٹ فکسنگ میں پانچ سال سزا کاٹنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے محمد عامر کے بہنوئی محمد اشرف نے کہا ہے کہ عامر کی کرکٹ میں دوبارہ واپسی اور نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر پر بہت خوشی ہے ، کرکٹ میں واپسی کا کریڈٹ عامر کی ہمت کو دیں گے، عامر ایک بہادر لڑکا ہے جو مشکلات سے کبھی نہیں گھبرایا، انہوں نے اس کے جیسا مضبوط انسان اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا۔
اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایہ سب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، آئی سی سی، پاکستانی قوم اور میڈیا کی سپورٹ اور احسان کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ جس وقت محمد عامر اپنی پابندی کی مدت پوری کر رہے تھے، اْس وقت کچھ لوگ اسے بے جا تنقید اور بے بنیاد پراپیگنڈے کا نشانہ بنا رہے تھے، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس مشکل وقت سے باہر آگئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال ہم پر بہت بھاری گزرے، ایک وقت میں ایسا بھی لگتا تھا کہ اگر عامر کا کیریئر ختم ہوگیا تو ہم تباہ ہوجائیں گے۔
دوسری جانب محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پر ان کے گاؤں والے بھی بہت خوش دکھائی دیئے ر ہائشی ریٹائرڈ فوجی سپاہی غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ عامر بہت اچھا لڑکا ہے، وہ بہت شائستہ طبیعت رکھنے والا لڑکا ہے اور ہر کسی کو عزت دیتا ہے، اس کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر ہم بہت خوش ہیں۔گاوٴں کے ایک اور رہائشی 31 سالہ طاہر محمود نے کہا کہ گاوٴں میں سب سے اچھا وہ وقت ہوتا ہے، جب عامر ہر 2 ماہ بعد یہاں آتا ہے اور ہر کوئی اس سے ملنے کا طلب گار ہوتا ہے۔کئی شیریں یادوں کے ساتھ گاوٴں والوں کے ذہن میں یہ سوال بھی موجود ہے کہ پتہ نہیں محمد عامر میچ فکسنگ کے تنازع میں کیسے پھنس گیا۔گاوٴں کے مزدور واجد حسین کا کہنا تھا کہ ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ عامر نے کوئی غلطی کی ہے یا نہیں، لیکن جس بات کا ہمیں یقین ہے وہ یہ ہے کہ عامر ایک مہذب اور اچھے خاندان سے تعلق رکھتا ہے، ان کا خاندان غریب ضرور تھا لیکن دھوکے باز نہیں۔متعلقہ عنوان :
گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی ای او ڈاکٹر اعجاز کا اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نیکو کارہ کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجر خان ..
پنجاب پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کوشا ہے ، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ
گوجر خان سرکل کے تھانہ جاتلی پولیس کی کارروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامزد اشتہاری مجرم گرفتار
رواں ماہ مارچ میں 775 گراں فروشوں پر 27 لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر
گوجرخان کلرمیں قائم مرکزی و رابطہ سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے منظوری دے دی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی
بازاروں، مرکزی شاہراہوں اور سرکاری زمینوں کو واگزار کروانے کے لیے آپریشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ..
ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کی جنوری، فروری 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری
کسی کو ناجائز منافع خوری او ر ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے، اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان
وزیراعلیٰ پنجاب کا''ستھراپنجاب''مہم انقلابی اقدام ہے،صوبے بھرکی طرح گوجرانوالہ اوروزیرآباد شہروضلع ..
سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان کا افتتاح کر دیا
پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان میں درس و تدریس کا آغاز میرے لئے انتہائی خوشی کا دن ہے،سپیکر ..
گوجر خان، پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار حلقہ پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر سیاسی جماعت سنی اتحاد کونسل ..
گوجر خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
کماد کے کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد کی فصل کو رواں ہفتہ کے دوران نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں، محکمہ زراعت کی ہدایت
-
دنیا بھر میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار10ٹن جبکہ پاکستان میں 4ٹن فی ایکڑ ہے،ٹماٹرکومحفوظ بنا کر 6ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زرا
-
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ، ایکٹ آئین کے خلاف ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
-
بلوچستان کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہے،محسن نقوی
-
موبائل فون سمیں بند کرنے سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 50 ملین روپے نقصان کا خدشہ
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا