واسا کی طرف سے ناجائزبل بھجوانے کاسلسلہ بند ہونا چاہیے، جی سی سی آئی

پیر 2 اکتوبر 2023 20:36

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2023ء) گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشیخ فیصل ایوب،سینئرنائب صدرحمیس گلزارمغل اورنائب صدرعادل ندیم نے واسا حکام کی من مانی کے حوالے سے کہا کہ واسا حکام نے بزنس کمیونٹی کوجوناجائزبل بھیج کر ہراساں کرنے کاسلسلہ شروع کیا ہے فوری طورپربند کیاجائے واسا حکام کامشینری کے ساتھ کاروباری مراکز میں جانااوربزنس کمیونٹی کے ساتھ نارواسلوک کرناہرگزبرداشت نہیں کیاجائیگاتمام ادارے اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ بزنس کمیونٹی پچھلے چندسالوں سے شدیدکاروباری مشکلات سے دوچارہے اسکے باوجودوواساحکام کے بزنس کمیونٹی کوناجائزبل بھجواکرپریشان کرناسراسرزیادتی کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

مشکل ترین کاروباری حالات کے باوجودگوجرانوالہ کی کاروباری برادری ٹیکسزودیگر تمام واجبات انتہائی ذمہ داری سے ادا کر کے ملکی معیشت کو مستحکم بنا رہی ہے جبکہ واساحکام مسلسل اوور چارجنگ اور ناجائز بل بھجوا کر بزنس کمیونٹی کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے انہوںنے واسا حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بزنس کمیونٹی کو ناجائز بلنگ اور کاروباری مراکز میں جا کرخوف وہراس کا سلسلہ بند کرے اور جو بھی معاملات ہیں گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کو اعتماد میں لے تاکہ باہمی مشاورت اور رضامندی سے اس معاملے کا حل تلاش کیا جا سکے ۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں