ریسکیو1122 نے انٹرنیشنل ارتھ ڈے بھرپورطریقے سے منایا

پیر 22 اپریل 2024 22:45

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) سیکرٹری ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ ڈاکٹررضوان نصیرکی خصوصی ہدایات پرریسکیو1122 کے افسران،اہلکاروں اور محافظوں نے انٹرنیشنل ارتھ ڈے بھرپورطریقے سے منایاجس کامقصد ہماری زمین کودرپیش ماحولیاتی خطرات کے بارے میں عوام میں شعوربیدارکرنا تھا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کا کہنا تھا کہ لوگ ایسے اقدامات کو اپنانے سے گریز کریں جوزمینی اورفضائی آلودگی کا باعث بنیں۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک اشیاء کااستعمال اوربعدمیں اسے بڑے پیمانے پرجلانا، پانی کا بے دریغ استعمال،فصلوں کی با قیات کوجلانا،فیکٹریوں کازہریلا دھواں زمین اوراس کے ماحول کیلئے خطرہ ہے۔اس دن کے حوالے سے ایک آگاہی ریلی کاانعقادکیاگیاجو ڈپٹی کمشنر آفس گوجرانوالہ سے شروع ہو کردستگیر چوک کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122میاں رفعت ضیاء ،ریسکیورز اور ریسکیو محافظوں ، ضلعی افسران ، اہلیان ضلع،سیاسی و سماجی شخصیات اورصحافیوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اس حوالے سے لوگوں میں کپڑے کے شاپنگ بیگز بھی تقسیم کیے گئے تاکہ پلاسٹک شاپنگ بیگ سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے کیونکہ پلاسٹک بیگز ہمارے ماحول کیلئے خطرہ ہیں۔ اسکے علاوہ انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122کی جانب سے مختلف مقامات پر شجر کاری بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں