ریجن بھر میں تفتیشی افسران کی ٹریننگ کیلئے جدید کورسز ترجیحی بنیادوں پر کروائے جائیں،ریجنل پولیس آفیسر

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:03

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ کی ریجن بھر کے سی پی او/ڈی پی اوزکے ساتھ انسدادکرائم میٹنگ ہوئی۔دورانِ میٹنگ ریجن بھرکی مجموعی کارکردگی،امن وامان کی صورت حال،ضمنی الیکشن کی سکیورٹی اورجرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری سمیت دیگرامورزیربحث آئے۔آرپی اونے موثر پٹرولنگ،ناکہ جات کیلئے ہاٹ سپاٹ،مقدمات کوجدید طریقہ تفتیش پریکسوکرنے،تھانہ جات میں ایس ائی پی ایس پروٹوکول کے بنیادی مقاصد میں ہرآنے والے شہری کی درخواست کی ای ٹیگنگ،ٹائم فریم کے اندرمقدمات کا اندراج کے متعلق بھی ہدایات جاری کی ۔

آر پی او نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ریپ کے مقدمات میں بروقت پارسل فرانزک لیبارٹری بھجوائے جائیں اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور دھاتی ڈور ، پتنگ بازی میں ملوث عادی مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔

(جاری ہے)

آر پی او نے کہاکہ تمام افسران 1787 سے بھجوائی گئی شکایات پر فوری ایکشن لے کر شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔

سی پی او/ ڈی پی اوز کو منشیات کا زہر بیچنے والے عناصر کیخلاف آپریشنز میں تیزی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں اور تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح بطور خاص انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی لائی جائے ریجن بھر میں تفتیشی افسران کی ٹریننگ کیلئے جدید کورسز ترجیحی بنیادوں پر کروائے جائیں اور انہیں جاری کردہ ایس او پیز بشمول کرائم سین کو محفوظ کرنا، پی ایف ایس اےٹیم کے وزٹ، ڈی این اے کو بروقت پی ایف ایس اے بھجوانا،چالان کی بروقت اور درست تکمیل سمیت دیگر امور بارے ماہر تفتیشی افسران کی زیر نگرانی ورکشاپس اور ریفریشر کورسز کروائے جائیں۔

اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی ڈیوٹی پر موجودہ نفری وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ۔سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران ووٹنگ کیلئے آئے ووٹرز کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور اچھے پولیس افسر ہونے کا ثبوت دیں شرپسند عناصر کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، پولیس پر امن الیکشن کے انعقاد کیلئے پر عزم اور کوشاں ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں