گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدرعادل ندیم نے چائلڈپروٹیکشن بیوروکادورہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:03

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدرعادل ندیم نے چائلڈپروٹیکشن بیوروکادورہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن میں تمام بچے پاکستان کاروشن مستقبل ہیں، محکمہ ان کی تعلیم وتربیت اور زندگی کی ہر آسائش مہیا کر کے بڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ وقت گزارکردلی مسرت اورسکون ملاہے، یہ بچے ہمارے لئے بڑے خاص اور اہمیت کے حامل ہیں ان کے ساتھ جتنی شفقت اورمحبت کی جائے کم ہے۔گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس چائلڈپروٹیکشن بیوروکے اس نیک مشن کو آگے بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریگا۔دورہ کے دوران انہوں نے تمام بچوں سے تبادلہ خیال کیا اور ان میں گھل مل گئے ۔

(جاری ہے)

رکن چیمبر سفیان اکرم مغل اس موقع پران کے ہمراہ تھے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گوجرانوالہ چیمبر کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وفد کو ادارے کے اغراض و مقاصد کے متعلق آگاہ کیا اور ادارے کو درپیش مسائل اوربچوں کی ضروریات کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ادارہ بچوں کو معاشرے کا بہترین انسان بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ان تمام کاوشوں کا مقصد صرف اور صرف یہی ہے کہ ان کی بہترین کفالت کی جائے تاکہ یہ بچے مستقبل میں نہ صرف کامیاب زندگی گزاریں بلکہ پاکستان کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں