حکومت بزنس کمیونٹی کو زیادہ زیادہ ریلیف دے کر کاروباری آسانیاں پیدا کرے، صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس

پیر 8 جنوری 2024 21:54

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2024ء) گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرضیاءالحق (شیخ فیصل ایوب) نے کہا ہے کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو زیادہ زیادہ ریلیف دے کر کاروباری آسانیاں پیدا کرے ، انڈسٹری کو این ایچ اے رائٹ آف وے سے مستثنیٰ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظفر حیات ڈائریکٹر این ایچ اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے کی چیمبرآمد کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل ،سابق صدور شیخ محمد نسیم ،اخلاق احمد بٹ،رانا شہزاد حفیظ ،خواجہ ضرارکلیم،نواز احمد باجوہ ودیگر موجود تھے۔ڈائریکٹر این ایچ اے ظفر حیات نے اس موقع پر کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اس وقت انڈسٹری مشکل دور سے گزر رہی ہے ، ہمیں اپنی انڈسٹری کو سنبھالا دینا ہوگا ، ملکی معیشت کی مضبوطی کامیاب انڈسٹری پرہی منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے ، ہم انڈسٹری کے ساتھ بھرپور تعاون کو تیار رہیں ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں