گوجرانوالہ میں شہباز شریف کے خیر مقدمی بورڈ سے نواز شریف کی تصویر غائب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 جنوری 2018 11:02

گوجرانوالہ میں شہباز شریف کے خیر مقدمی بورڈ سے نواز شریف کی تصویر غائب
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2018ء) : گوجرانوالہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے خیر مقدمی بورڈز آویزاں کیے گئے ۔ خیر مقدمی بورڈز گوجرانوالہ میں جگہ جگہ آویزاں کیے گئے۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان بورڈز پر شہباز شریف کے ساتھ نواز شریف کی تصویر نہیں لگائی گئی۔ شہباز شریف کے خیر مقدمی بورڈز پر نواز شریف کی تصویر غائب تھی ۔

(جاری ہے)

بورڈ پر خوش آمدید شہباز شریف کے ساتھ ساتھ '' مستقبل کا وزیر اعظم'' کے نعرے بھی درج ہیں لیکن نواز شریف کا نہ تو نام ہے اور نہ ہی ان کی تصویر ان بورڈز پر موجود ہے۔ اس کے برعکس بورڈ پر شہباز شریف کے ہمراہ بشیر ورک، غلام دستگیر خان اور ریاض جٹ کی تصاویر آویزاں ہیں۔ ان بورڈز نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں آویزاں کیے گئے یہ بورڈز مسلم لیگ ن کے اندر ہوئی دھڑے بندی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں