ایک ایسی طا قت ہے جس سے ساری دنیا کو فتح کیا جا سکتا ہے‘چوہدری یاسر عرفات رامے

منگل 20 اکتوبر 2020 14:03

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) علم ایک ایسی طا قت ہے جس سے ساری دنیا کو فتح کیا جا سکتا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر سماجی سیاسی رہنما و ڈائریکٹر الائیڈ سکول چودھری یاسر عرفات رامے ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان طلبا و طالبا ت ملک کو ترقی یافتہ ملکو ں کی صف میں لے جانے کے لئے مستقل مزاجی کواپنی شخصیت کا حصہ بنائیں جستجو اور لگن کادامن ہا تھ سے نہ چھو ڑیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اچھی تعلیم و تربیت ہی طالب علم کو ایک اچھا انسا ن بنا سکتی ہے علم سے بڑی اور کو ئی قوت نہیں ہے علم ہی ایسی طاقت ہے جس سے پو ری دنیا کو فتح کیا جا سکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی طلبا ء وطالبا ت صلا حیتو ں میں کسی قوم سے کمتر نہیں ہیں انہیں چا ہیے کہ وہ ریسرچ پر توجہ دیںاورنئے علو م پیدا کرنے کی کو شش کریں۔۔انہوں نے کہاکہ علم انسان کو انسانیت کی قدر و قیمت بتاتا ہے معاشرے کے رہن سہن کے بارے میں آگاہی دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پرامن اور باوقار معاشرے کیلئے ہمیں تعلیم کے فروغ کیلئے مزید اقدام کرنا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں