تحصیل پھالیہ میں غریب بیوہ خواتین میں200جھوٹیاں اور ویہڑیاں مفت تقسیم کرنے کی تقریب

ہفتہ 13 جنوری 2018 21:03

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف و سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کے ویژن کے مطابق ضلع منڈی بہائو الدین کی تحصیل پھالیہ میں 200غریب بیوہ خواتین میں200جھوٹیاں اور ویہڑیاں مفت تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد ہوا جس میںمحمدطارق یعقوب رضوی ایم پی اے، ڈی جی (توسیع) ڈاکٹر غلام محمد گل، ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر خلیل احمد ، اے سی ظہیر انور اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک منڈی بہائو الدین ڈاکٹر ممتاز بیگ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایم پی اے محمد طارق یعقوب رضوی نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کے ذریعے غریب خواتین میں جانورمفت تقسیم کرنے کا یہ احسن اقدام بنیادی طورپر ان کے لیے باعزت روزگار کااہتمام ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اعلیٰ نسل کے جانورمفت تقسیم کئے جارہے ہیں۔ جس سے دیہات میں غریب عورتوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔اس موقع پرڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے صاف اور شفاف طریقے سے یہ تمام جانور میرٹ پر تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

اور محکمہ کی موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر جانوروں کو مفت حفاظتی ٹیکہ جات اورکرم کش ادویات فراہم کر تی رہیں گی اس کے علاوہ محکمہ لا ئیو سٹاک کا عملہ تین سال تک ان جانوروں کو علاج و معالجہ ، حفاظتی ٹیکہ جات اور جدید نسل کشی کی سہولیات ان کی دہلیز پر مفت فراہم کرتا رہے گا۔ان تمام جانوروں کا ریکارڈ ہ محکمہ لا ئیو سٹاک کے SPMS سسٹم 9211 پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں